Add Poetry

تجھے کیا کہوں

Poet: sarfaraz khan By: sarfaraz khan, mumbai

تجھے یونانیوں کی بت پرستی کہوں
یا اجنتا کے مجسموں کی مستی کہوں

تجھے جونپور کی پھلجھری کہوں
یا گجرات کی اک حسین پری کہوں

تجھے بہاروں کی گنگناتی چڑیا کہوں
یا جاپان کی مسکراتی اک گڑیا کہون

جسم جانا کو میں صراحی کہوں
یا خیام کی کوئی رباٰئی کہوں

تجھے اودھ کی شام الفت کہون
یا مجنو کے دل کی فرقت کہوں

تجھے بنگال کی اک پہیلی کہوں
یا کشمیر کی کوئی گلابی کلی کہوں


تجھے ممتاز کی ھمشیراہ کہوں
یا میدان جنگ کی شمشیراہ کہوں

تجھے تخت طاوس کا نگینہ کہوں
یا عرش منتہا کی زرینہ کہوں

تجھے مصر کی دوشیزئے انجم کہوں
یا ساز وفا کا کوئی ترنم کہون

 

Rate it:
Views: 380
17 Dec, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets