تجھے بھول نہ پاؤں گا
Poet: By: Saadat Amin Satti, abudhabiکمال ضبط کو خود بھی تو آزماؤں گا
میں اپنے ہاتھ سے اس کے دولہا کو سجاؤں گا
سپرد کر کے اسے چاندنی کے ہاتھوں میں
میں اپنے گھر کے اندھیروں میں لوٹ آؤں گا
بدن کے کرب کو وہ بھی سمجھ نہ پائے گی
میں دل میں روؤں گا آنکھوں سے مسکراؤں گا
بچھا دوں گا گلابوں کے ساتھ اپنا وجود
وہ سو کے اٹھے تو خوابوں کی راکھ اٹھاؤں گا
جواز ڈونڈھ رہی تھی نئی محبت کا وہ
میں کہہ رہا تھا کہ میں تجھے بھول نہیں پاؤں گا
More Love / Romantic Poetry






