تبدیل ہو رہا ہے۔۔۔۔۔فکر و فلسفہ

Poet: UA By: UA, Lahore

تبدیل ہو رہا ہے
قسمت کا صفحہ
مگر کونسا
یہ نہیں پتا
تبدیل ہو رہا ہے
قسمت کا صفحہ
مگر کونسا
یہ نہیں پتا
خوش بختی سے
بدبختی کا
یا بد بختی سے
خوش بختی کا
تبدیل ہو رہا ہے
ہستی کا صفحہ
مگر کونسا
یہ نہیں پتا
نابود سے بود کا
یا بود سے نابود کا
تبدیل ہو رہا ہے
زندگی کا صفحہ
مگر کونسا
یہ نہیں پتا
فنا سے بقا کا
یا بقا سے فنا کا
تبدیل ہو رہا ہے
فکر و فلسفہ
 

Rate it:
Views: 406
05 Nov, 2013