بےحد و بےحساب ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

اس کی عنایات بے حد و بےحساب ہیں
اس کی کرامات بے حد و بےحساب ہیں

وہ جو خالی فضا کو کائنات میں ڈھالنے والا ہے
وہ جو اندھیروں میں سورج کو اجالنے والا ہے

وہ جو تمام مخلوقات عالم کا پالنے والا ہے
وہ جو معلق چاند ستاروں کو سنبھالنے والا ہے

وہ جو بنجر زمیں سے اناج کا نکالنے والا ہے
اسکی رحمتوں کی سوغات بےحد و بےحساب ہے

اس کی عنایات بے حد و بےحساب ہیں
اس کی کرامات بے حد و بےحساب ہیں

Rate it:
Views: 387
20 May, 2011