بیگم کا تعارف
Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddahبازو پے پٹی ہے تو آنکھ میں زخم
سر ہے پھٹا ہوا اور دانت بھی ہے کم
ظالم نے کھینچ کر مارا ہے ایسا بیلن
تڑپ گئی ہے روح اور سانس ہوئی مدہم
پالا ہوا ہے مرغا ہماری شکل میں گھر کا
گھڑے کی اس مچھلی پہ دن رات ہیں ستم
ہٹلر کی ہے پھوپھی افلاطون کی ہے خالہ
آفت میں ہے اول یہ ہے ہماری بیگم
More Funny Poetry






