بیتے ہیں جو لمحے اب نہ آئیں گے کبھی
Poet: Khalid Pervez By: Khalid Pervez, Pasrur, Saukin Windبیتے گئے لمحے اب نہ آئیں گے کبھی
خیالوں کی دنیا ہم نہ بسائیں گے کبھی
دیکھ لیا چل کے پیار کی راہوں پہ
ان راہوں میں دھوکا نہ کھائیں گے کبھی
نہ چھوڑیں گے کسی کے آسرے پہ گھر
دی ہمت خدا نے خود بسائیں گے کبھی
اپنی شہرت کا خیال ہے ان کو
گرنے والوں کو نہ وہ اٹھائیں گے کبھی
اپنے زخموں پہ مرہم لگا لو خالد
زخم دینے والے نہ مرہم لگائیں گے کبھی
More Love / Romantic Poetry







