بیتا کل
Poet: jouhar By: jouhar, karachi
شاید وہ یادیں ساتھ نہ دیں 
 بکھرتی سوچوں میں گم ہو جائیں 
 
 اداس لمحے،رلاتی شامیں گئی رتوں میں گم ہو جائیں 
 صدا یہی ہے خدا سے اپنی بھلا دے مجھ کو سب کہانی 
 
 کہیں نہ یادیں ملا دیں مجھ کو،اداس لمحے دکھا دیں مجھ کو 
 دعا ہے اس پر جو دل میں رہ کر اداس کرتا جارہا ہے 
 
 عجب یہ موقع ہے زندگی میں 
 سوال کرتا جارہا ہے جواب بنتا جارہا ہے
More General Poetry






