بس میں نہیں رہا
Poet: UA By: UA, Lahoreتم کو بھول جانا بس میں نہیں رہا
تمہاری یاد بھلانا بس میں نہیں رہا
بھول جانے والےتیرے بنا جہاں میں
کوئی خوشی منانا بس میں نہیں رہا
اپنی اداسیاں میں کیسے چھپا سکوں گی
جب اشک پی کے جینا بس میں نہیں رہا
کیوں بے وجہ ہر بات میں قہقہے لگاؤں
جب کھل کے مسکرانا بس میں نہیں رہا
آنکھوں میں جو سمایا عکس تباہی دل
پھرزخم جگر چھپانا بس میں نہیں رہا
More General Poetry






