ایک فنکار مر گیا کل رات

Poet: sahar abidi By: Hasan Askari, karachi

بھوک سے ایڑیاں رگڑتے ہوئے
ایک فنکار مر گیا کل رات
سوگ میں بند ہو گئے بازار
تعزیت کی ہزارہا خبریں
حکم سرکار سے ہوئی تعطیل
تاجران ادب کی اک تقریب
کچھ بیانات تعزیت توصیف
کچھ مقالات اور کچھ القاب
مرنے والے کی شان میں کہہ کر
سب نے اس بات کی اجازت دی
شہر کے پر فضا علاقے میں
مرنے والے کا اک مزار حسیں
جلد تعمیر کردیا جائے
بھوک سے ایڑیاں رگڑتے ہوئے
ایک فنکار مر گیا کل رات

 

Rate it:
Views: 522
26 Jun, 2015