ایڑی چوٹی کا بہت زور لگا رکھا ہے (ایک مُنفرد اظہارِ عشق)

Poet: سرور فرحان سرورؔ By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

چشم پہ تُونے جو یہ چشمہ سَجا رکھا ہے
ہو نہ ہو بھینگی نگاہوں کو چھُپا رکھا ہے

حُسن تیرا ہے پارلر کا رہینِ منّت
نام منہ دھُلنے پہ جوں اُلٹا توا رکھا ہے

قَد بَڑھانے کے لئے ہِیل بھی ہے جُوڑا بھی
ایڑی چوٹی کا بہت زور لگا رکھا ہے

مانگ سے رِینگ کر شانوں پہ ٹَپَک پڑتی ہیں
تُونے جُوؤں کو بہت سِر پہ چڑھا رکھا ہے

تیری آنکھوں کو کہیں جھِیل نہ کیونکر سرور
مینڈکوں نے بھی وباں ڈیرا جما رکھا ہے

(دُوسرے شعر کے دُوسرے مصرعے میں لفظ “جُوں“ مترُوک اُردو ہے اور “جیسے“ یا “کی طرح“ کے معنیٰ میں مُستعمل ہوتا تھا۔)

Rate it:
Views: 972
29 Mar, 2013