اک خواب دیکھا تھا جو کبھی پورا نہ ہوا
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiاک خواب دیکھا تھا جو کبھی پورا نہ ہوا
ساتھ رہ کر بھی وہ کبھی میرا نہ ہوا
سلگتا رہا شعلہ بن کر اس دل میں
آنکھوں سے وہ کبھی اوجل نہ ہوا
رات بھر بیٹھا رہا میرے پہلو میں وہ
غیر تھا ازل سے کبھی میرا نہ ہوا
جاگا نہ تھا جب تک میں خواب سے
دکھ اس کا یوں کبھی میرا مقدر نہ ہوا
بڑی مدت سے اسے پانے کی امید رہی
یہ مرحلہ شوق ہم سے کبھی سر نہ ہوا
More Sad Poetry






