اپنے ہی دل کے در و بام سے ڈر جاتی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

اپنے ہی دل کے در و بام سے ڈر جاتی ہوں
خوف میں الجھی ہوئی شام سے ڈر جاتی ہوں

کتنی الجھی ہے یہاں پیار کہانی اپنی
جانے کیا ہو گا میں انجام سے ڈر جاتی ہوں

اس قدر تو نے چرایا ہے مرا شعر و سخن
جب بھی پڑھتی ہوں ترے نام سے ڈر جاتی ہوں

تجھ سے ملنے کی تمنا ہے مجھے شام و سحر
تری ہجرت کے میں ایام سے ڈر جاتی ہوں

میری آنکھوں کا یہ بہتا ہے تو کاجل بہہ لے
پھر بھی چھلکے جو کبھی جام تو ڈر جاتی ہوں

مجھ کو لاتی ہے یہاں تیری عقیدت وشمہ
ورنہ اپنے ہی کسی کام سے ڈر جاتی ہوں

Rate it:
Views: 578
09 Apr, 2015