اونچے سینڈل

Poet: SS Adil By: Said Wali Shah Adil, Peshawar

اونچے سینڈل سے تم نہ مجھ کو مارو مر جاؤں گا
او بیگم جانا مر جاؤں گا

ہاتھوں میں سینڈل ہونٹوں پہ گالی
ایسے میں میں نے دوڑ لگا لی

اور اس پہ تیرا غصہ ہوجانا مر جاؤں گا
او بیگم جانا مر جاؤں گا

غصہ اب چھوڑو راضی ہوجانا
یہ پیسے لے لو شاپنگ پہ جانا

شاپنگ پہ جاکے جلدی آنا مر جاؤں گا
او بیگم جانا مر جاؤں گا

Rate it:
Views: 934
06 May, 2010