ان سے دل لگانے کو جی چاہتا ہے
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiان سے دل لگانے کو جی چاہتا ہے
ان سے پیار جتانے کو جی چاہتا ہے
ہو گئی ہے ہمیں الفت ان سے
ان کے قریب آنے کو جی چاہتا ہے
معلوم نہیں کیا ہو گا انجام محبت کا
بات آگے بڑھانے کو جی چاہتا ہے
کتنے خوبصورت ہیں سلسلے ملاقاتوں کے
ان کو دل میں چھاپانے کو جی چاہتا ہے
کاش ان کو معلوم ہو جائے دل کاحال
ان پر قربان ہونے کو جی چاہتا ہے
More Love / Romantic Poetry






