انہیں آنسوں نہ تم سمجھو

Poet: Sheikh Shahijahan By: Sheikh Shahijahan, Rafiabad kashmir

 انہیں آنسوں نہ تم سمجھو نہ پانی کی روانی ہے
میرے غمخوار یہ سن لے میرے دل کی کہانی ہے

آشیاں لُٹ گئے سارے چمن اُجڑا ہے برسوں سے
میرے معصوم بے چارہ کیا امن کی نشانی ہے

یہاں یہ شوروغل جاری یہاں خون وخرابہ ہے
یہی حالت ہماری اب اشکوں کی زبانی ہے

جسے منظور جو ہوتا کرے مظلوم کیا بے چارہ
ظلم سہنے کو رہی بس کشمیریوں کی جوانی ہے

خاموش لب، بہتی نگاہیں حقیقت کے نمونے ہیں
یہ نظمیں، مرثیہ چھوڑو حروف شاہجہانی ہے

Rate it:
Views: 844
26 Nov, 2009