انتظار کے لمحوں میں

Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, Hong Kong

 (بیٹی کی پیدائیش سے قبل تحریر)

معصوم سا چہرہ
معصوم ادائیں
اس دل کے گھروندے کو
جی بھر کے للچائیں
گئے اداسی کے دن وہ آخر
آئی نوید جیون کی
دل کے نہاں خانوں میں
چھائی لہر مسرت کی
گزرتے لمحوں کے ساتھ ساتھ
دل پکارے
کشادہ بانہوں کے ساتھ
اب آ بھی جاؤ
نہ ہمیں اور تم ستاؤ
کہ جیون بانہیں پسارے
تمہارے استقبال کے واسطے
بے چین ہے...... بے چین ہے

Rate it:
Views: 799
18 May, 2009
More Life Poetry