اللہ سے محبت کا حال کیا ہے

Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydney

اللہ سے محبت کا حال کیا ہے
اک عالم ہے کہ راز کیا ہے

کہتے ہو تم کہ حال سناؤں
سنانے کی تاب کہاں سے لاؤں

اسرار اتنے کہ عقل ہے حیران
یہ سب دل میں ہیں کیسے پنہاں

ظاہر کی نظر کو بند کر لو اگر
دل کی نظر کھل جاتی ہے وہاں

اب اٹھاؤ نظر اور دیکھو جدھر
خالق کائنات نظر آئیں وہاں

Rate it:
Views: 417
02 Mar, 2021