اقرار محبت

Poet: Rasheed Sultan By: A. Rashid Sultan (Rasheed Sultan), Islamabad

یہ خوشبو کی مَستیاں
یہ پھولوں کی رعنائیاں
چاندنی کی رنگینی
شرابوں کی مد ہوشی
جنگل کا سکوت اور ناچتے مور
سورج کا منظر اور سمندر کا شور
زمین و آسماں کے
حسین تر نظارے
بہاروں کی باتیں
جاڑوں کی راتیں
بے کار ہوتیں ہیں
بے لطف ہوتیں ہیں
جب تک کوئی انا توڑ کر
کہکشاں کی راہ چھوڑ کر
یہ نغمہ نہ سنا دے
یہ گیت نہ گا لے
مجھے تم سے پیار ہے
ہا ں تم سے پیار ہے

Rate it:
Views: 744
26 Aug, 2013