اس کی آنکھوں میں نیا عکس ابھرتا ہوگا

Poet: UA By: UA, Lahore

اس کی آنکھوں میں نیا عکس ابھرتا ہوگا
اس کی سوچوں میں نیا رنگ بکھرتا ہوگا

نئے خیال اس کے دِل میں بھر رہا ہوگا
کوئی تو اس کو ہم سے دور کر رہا ہو گا

ہم سے دوری کا اسے کوئی اب ملال نہیں
اسکے دِل کو ہمارا جیسے اب خیال نہیں

وہ ہم سے ایسے تو بیزار ہو نہیں سکتا
کوئی تو اس کے خیالوں میں اترتا ہوگا

اس کی آنکھوں میں نیا عکس ابھرتا ہوگا
اس کی سوچوں میں نیا رنگ بکھرتا ہوگا
 

Rate it:
Views: 327
09 Aug, 2018