اتنی جلدی بھی کیا ہے جانے کی؟
Poet: نوشین فاطمہ By: Nosheen Fatima Abdulhaqq, Multanہنس کے باتوں کو ٹال جانے کی
ہے پرانی روش زمانے کی
ہم کو مطلب ہے اس کے مالک سے
تم ہی لو چابیاں خزانے کی
کاش رکھ لے وہی ہماری لاج
ہم کو عادت نہیں منانے کی
ٹھہریے! دیکھیے مری جانب
اتنی جلدی بھی کیا ہے جانے کی
یوں بھی نوشی تمھارے حق میں ہے
تک نہیں بنتی آزمانے کی
More Love / Romantic Poetry






