اب ہمیں واسطہ نہیں رکھنا
Poet: UA By: UA, Lahoreاب ہمیں واسطہ نہیں رکھنا
تم سے کچھ رابطہ نہیں رکھنا
جو تعلق ہمارے درمیاں تھا
وہ قائم باخدا نہیں رکھنا
جب سے محرم تمہارے ساتھ رہے
تب سے ہم خود سے اجنبی ہی رہے
اپنی آنکھوں کو خوں رلالا ہے
ہم نے خود کو بہت ستایا ہے
کِس قدر روح کو تڑپایا ہے
جب سے دِل میں تمہیں بسایا ہے
اَب یہ سوچا ہے خود کو معاف کریں
دِل کو درد آشنا نہیں رکھنا
غم کوئی سابقہ نہیں رکھنا
اب ہمیں واسطہ نہیں رکھنا
تم سے کچھ رابطہ نہیں رکھنا
More General Poetry






