اب تک ہلاک جلوہ حسن یقیں ہوں میں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Moscowاب تک ہلاک جلوہ حسن یقیں ہوں میں
تم نے جہاں فریب دیا تھا وہیں ہوں میں
جزب جنون عشق کا حاصل ہے میری زیست
جو تار تار ہو گئی وہ آستیں ہوں میں
تنظیم بزم ناز مبارک تمہیں، مگر
مجھ کو بھی دیکھنا ہے کہاں تک نہیں ہوں میں
دنیا سے بے نیاز ہوں عقبیٰ سے بے خبر
لیکن تمہاری یاد سے غافل نہیں ہوں میں
اس طرح میرے ضبط کا اندازہ کیجئے
دل میں ہے درد اور تڑپتی نہیں ہوں میں
صد جلوہ فد بغل ہیں مری پائمالیاں
جو عرش سے قریب ہے وہ سر زمیں ہوں میں
فریاد و آہ، نال و شیون، جنون شوق
اتنی مسرتوں پہ بھی اندوہگیں ہوں میں
وشمہ فضائے ہجر بھی ہے خلد درکنار
وہ خود بھی میرے ساتھ ہیں تنہا نہیں ہوں میں
More Love / Romantic Poetry






