آگ پانی میں لگاتے کیوں ہو

Poet: UA By: UA, Lahore

آگ پانی میں لگاتے کیوں ہو
سوئے ارمان جگاتے کیوں ہو

بھول جانے میں عافیت ہے تو
وعدہ پھر یاد دلاتے کیوں ہو

دل سے گر دل نہیں ملا سکتے
آنکھ سے آنکھ ملاتے کیوں ہو

دل لگانے کی بات کرتے ہو
تو پھر نگاہ کیوں چراتے ہو

چاہتوں کا حصول ناممکن۔۔۔؟
چاہ کی راہ دکھاتے کیوں ہو

آگ پانی میں لگاتے کیوں ہو
سوئے ارمان جگاتے کیوں ہو

Rate it:
Views: 784
25 May, 2015