آپ سے عقیدت ہے باخدا نہایت ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreآپ سے عقیدت ہے باخدا نہایت ہے
آپ سے محبت ہی زندگی کی چاہت ہے
آپ سے روابط کا یہ سلسلہ جو قائم ہے
یہ بھی ایک فضیلت ہے یہ بھی اک عنایت ہے
آپ کیوں نہیں آئے کس لئے نہیں آئے
آپ سے نہیں مجھے خود سے یہ شکایت ہے
آپ سے بچھڑنے کے بعد کیسا عالم ہے
آپ سے کہیں کیسے دل پہ کیا قیامت ہے
آپ سے ہمیں عظمٰی اتنی بات کہنی ہے
آپ کو ابھی لازم بے پناہ ریاضت ہے
More Love / Romantic Poetry






