آپ سے بات بھی ضروری ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

آپ سے بات بھی ضروری ہے
اور ملاقات بھی ضروری ہے

چاندنی رات کا تقاضہ ہے
ہاتھ میں ہاتھ بھی ضروری ہے

جیت سے سر خرو نہیں ہوتا
عشق میں مات بھی ضروری ہے

اڑ بھی سکتے ہیں قید کے پنچھی
اس لئے گھات بھی ضروری ہے

میں نے جانا ہے ایک سال میں یہ
تیرا اب ساتھ بھی ضروری ہے

اس زمانے میں رہنے کو وشمہ
اپنی یہ ذات بھی ضروری ہے

Rate it:
Views: 467
31 Jul, 2015