آنکھیں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

مجھے دیوانہ کر گئیں اس کی مخمور آنکھیں
زندگی بھر نا بھولیں گی وہ نشے سے چور آنکھیں

تیری آنکھوں کا خمار ایک دن لے ڈوبے گا
مجھے یہ لگتی ہیں صورت حور آنکھیں

میرے پاس ہوتیں تو پیار سے انہیں چوم لیتا
مگر مجھ سے ہیں وہ بہت دور آنکھیں

میرے پیار کی تیری نظر میں قدر ہی نہیں
مگر میرے دل کا تو ہیں سرور آنکھیں

تیرے پیار میں گمنامی کے سوا کچھ نا ملا
اپنے سخن سے کر دوں گا تیری مشعور آنکھیں

اصغر کی اپنے رب سے یہی التجا ہے
کہ کسی انسان کی کبھی نا ہوں بےنور آنکھیں

Rate it:
Views: 612
04 Apr, 2011