آنکھوں میں کٹی ہے

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

آنکھوں میں کٹی ہے رات یہ ساری
ہے میٹھے درد کی بات یہ سا ری

ہم ملیں گیں ساون میں کیا تھا وعدہ
اب گزر چلی ہے برسات یہ ساری

بے خیالی میں اُسکا نام پکاروں
ہاں عشق کی ہے بس سوغات یہ ساری

میں وار دوں سبھی کچھ نام پہ اُسکے
زمین وآسماں، کائنات یہ ساری

اِس کچی سی عمر کے عشق کی ساجد
گواہ ہے تاروں کی بارات یہ ساری
 

Rate it:
Views: 481
04 Dec, 2009