آؤ محبت کرتے ہیں
Poet: PAGAL POET (ALI) By: PAGAL POET, Karachiآؤ محبت کرتے ہیں
ساتھ کسی کے چلتے ہیں
پنکھ لگا کر الفت کے
گلیوں گلیوں اُڑتے ہیں
اپنی تَو یہ عادت ہے
ہر دشمن سے ملتے ہیں
دیکھو دھوپ میں چلنے سے
پیَر میں چھالے پڑتے ہیں
اکثر جاگ کے ہم دونوں
رات کے تارے گنتے ہیں
تُو تَو دل میں رہتا ہے
ہم کیا دل میں رہتے ہیں؟
پاگل ہیں دنیا والے
مجھ کو پاگؔل کہتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






