چائنیز کمپنیوں کو پیداوار چھپانے پر ایف بی آر کی سخت وارننگ

image

پاکستان کی ٹیکس اتھارٹی (ایف بی آر) کے چیئرمین نے ملک میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو دو ٹوک وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو مکمل طور پر ظاہر کریں، بصورتِ دیگر انہیں پاکستان میں اپنے صنعتی آپریشنز بند کرنا پڑیں گے۔

یہ سخت پیغام اس وقت سامنے آیا جب چار چینی کمپنیوں کے نمائندے نے پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ اپنی فیکٹریوں میں مانیٹرنگ کیمروں کی تنصیب کی اجازت نہیں دے رہی۔ مانیٹرنگ کیمرے اس مقصد کے لیے لگائے جا رہے ہیں کہ صنعتوں کی اصل پیداوار پر نظر رکھی جاسکے تاکہ ٹیکس چوری روکی جاسکے۔

سرکاری اندازوں کے مطابق ٹائل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے پیداوار کم ظاہر کرنے کی وجہ سے سالانہ 30 ارب روپے تک کا ٹیکس قومی خزانے کو نہیں مل رہا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب اور پیداوار کی درست رپورٹنگ لازمی ہے، تاکہ قومی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے عدم تعاون کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US