خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے رات کے وقت امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں اسامہ، سفیان، محمد نیاز، محمد سفیان، ولی، نعمان اور ماسٹر شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت کامران اور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔