کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی، نومبر کے بلوں میں کتنا ریلیف ملا؟

image

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں فی یونٹ 48 پیسے کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ کمی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر کی گئی، جس میں نیپرا سے فی یونٹ 37 پیسے سستی کی سفارش کی گئی تھی۔

نیپرا کے مطابق یہ ریلیف ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دیا گیا ہے اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ اس ریلیف کی رقم نومبر کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو منتقل کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US