بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 3.41 ارب ڈالر وطن منتقل کیے، جو ستمبر کے مقابلے میں 7.34 فیصد زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں ورکرز ترسیلات کا حجم 12.95 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.32 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں جہاں سے مجموعی طور پر 3.13 ارب ڈالر بھیجے گئے۔ اسی ماہ متحدہ عرب امارات سے 69 کروڑ، برطانیہ سے 48 کروڑ، یورپی یونین سے 45 کروڑ دیگر خلیجی ممالک سے 34 کروڑ اور امریکا سے 29 کروڑ ڈالر وطن منتقل کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت ہے جو زرِ مبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور مالیاتی دباؤ میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔