کراچی: شاہ لطیف میں ٹرانسپورٹر کو 10 لاکھ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوگئی، بھتہ خوروں نے پرچی کے ساتھ گولی بھی بھجوا دی۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں بھتہ خوروں نے سرفراز آرائیں نامی ٹرانسپورٹر سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کرلیا۔ ملزمان نے ٹرانسپورٹر کو بھتے کی پرچی کے ساتھ گولی بھجوائی اور بھتہ نہ دینے پر ٹرانسپورٹر کے پلاٹوں پر تعمیرات مسمار کرنے کی دھمکی دی ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹرانسپورٹر سرفراز آرائیں کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔