سونے کی قیمت ساڑھے لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی۔۔ 14ہزار سے بھی زائد اضافہ ! فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

image

ملک بھر میں سونا ایک بار پھر ریکارڈ بلندی پر جا پہنچا ہے، آج فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونا فی تولہ 14 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے تک جا پہنچا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 12 ہزار 89 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا تیزی سے اوپر جا رہا ہے، جہاں اس کی قیمت 141 ڈالر کے اضافے سے 4358 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US