صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر ایرانی قیادت ، عوام اور علما سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان علما کونسل

image

لاہور۔20مئی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ علما کونسل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر ایران کی قیادت ، عوام اور علما سے افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔

پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کے داعی تھے ، عالم اسلام عظیم رہنما جبکہ پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے ۔محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ نے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہمیشہ پاکستان ، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے موقف کی بھرپور تائید اور حمایت کی ، ان کا اور ان کے ساتھیوں کا جاں بحق ہونا پوری امت مسلمہ کےلئے بہت بڑا نقصان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے پاک ایران تعلقات میں بہتری اور مستقبل میں تعلقات کی مضبوطی کا عزم پایا گیا ،ہم اس موقع پر ایران کی عوام اور قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،ایران کے عوام اور قیادت کےلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں صبر و استقامت عطا فرمائے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.