این ڈی ایم اے کا سکول سیفٹی ڈے کے موقع پر سکولوں میں تربیتی مشقوں کا انعقاد

image

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جینڈر اینڈ چائلڈ سیل (جی سی سی) نے سکول سیفٹی ڈے کے موقع پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) اورآغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات میں تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا۔ تربیتی مشقوں کا انعقاد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات اور آفات کے خطرات کے تدارک کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات کی ایک کڑی ہے۔

جی سی سی، این ڈی ایم اے نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اساتذہ کے لیے ”پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک” کے تحت تین روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز کا اہتمام بھی کیا اور سکول کے بچوں کے لیے تربیتی مشقیں ترتیب دی گئیں جن میں زلزلے اور آتشزدگی کے علاوہ مختلف آفات سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ دی گئی تا کہ طلباء، اساتذہ اور عملہ ہنگامی پروٹوکول اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سے بخوبی واقف ہو سکے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ریسپانس کو موثر بنانے کے لیے این ڈی ایم اے نے سکول سیفٹی کمیٹی کو 20 آئٹمز پر مشتمل سکول سیفٹی کٹ بھی فراہم کی۔ این ڈی ایم اے کے جینڈر اینڈ چائلڈ سیل کی جانب سے مرتب شدہ پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک کی تیاری میں وزارت تعلیم، یونیسیف، برٹش کونسل، سکول آف لیڈرشپ اور اے کے اے ایچ پی سمیت تمام کلیدی معاون اداروں کا تعاون شامل تھا۔

پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک کا مقصد طلباء اور تعلیمی اداروں میں آگاہی اور تیاری کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ این ڈی ایم اے کا سکول سیفٹی فریم ورک ایشیا پیسفک ریجن میں سب سے موثر اور جامع سکول سیفٹی فریم ورک ہے جسے حال ہی میں کھٹمنڈو میں بچوں کو آفات کے خطرات سے بچائو کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کے دوران سراہا گیا۔این ڈی ایم اے دیگر فلاحی اور معاون اداروں کے تعاون سے فیڈر ل ڈائریکٹوریٹ کے مزید 432 سکولوں کو بھی سکول سیفٹی کٹس فراہم کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.