ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب ، پولنگ کا عمل شروع

image

ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا، حکمراں اتحاد کے آصف زرداری اور اپوزیشن جماعتوں کے محمود اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

چاروں صوبائی اسمبلیاں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان خفیہ رائے شماری کے ذریعے صدر کا انتخاب کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہوں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صبح دس سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی

صدارتی الیکشن کیلئے الیکٹورل کالج ایک ہزار 164 ارکان پر مشتمل ہے، صدارتی الیکشن کیلئے ووٹوں کی تعداد 696 ہو گی ،349 یا اس سے زائد ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا۔

قومی اسمبلی 336 ، سینیٹ کے 100 ارکان ، پنجاب 371 ، خیبرپختونخوا 124 ، سندھ 168 اور بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

محمود اچکزئی کی عمر ایوب اور اسد قیصر سے ملاقات ، صدارتی انتخابات پر مشاورت

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی الیکشن کیلئے 1300 بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے ہیں ، قومی ،بلوچستان اسمبلی اور سینیٹ کے ہر رکن کا ایک ایک ووٹ ہو گا،پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 65، 65 ووٹ ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.