سورہ ادیات اردو ترجمہ

سورہ ادیات اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 100 ہے اور یہ 11 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ ادیات اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 11
پارہ: 30
سورہ نمبر: 100
دور نزول: مکی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں ﴿۱﴾ پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں ﴿۲﴾ پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں ﴿۳﴾ پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں ﴿۴﴾ پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں ﴿۵﴾ کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے ﴿۶﴾ اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے ﴿۷﴾ وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے ﴿۸﴾ کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے ﴿۹﴾ اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے ﴿۱۰﴾ بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا ﴿۱۱

Reviews & Comments
captcha