نوکیا نے پاکستان میں 3Gنیٹ ورک کے ساتھ نیا Nokia 3310 متعارف کرا دیا

ہماری ویب  |  Nov 14, 2017

نوکیا نے پاکستان میں 3Gنیٹ ورک کے ساتھ نیا Nokia 3310 متعارف کرا دیا

ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے Nokia 3310(3G)متعارف کرادیا ہے۔ جدید رنگوں اور ایک نئی یوزر انٹرفیس کے ساتھ اس کے شائقین ایسے مرکزی خیال (theme) کا انتخاب کر سکتے ہیں جو ان کے مزاج کو ظاہر کرتا ہو۔ یہ جدید کلاسک ماڈل 3Gپر بھی کام کرتا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں اس سے لطف اندوز ہو ا جا سکتا ہے ۔ اس میں Snakeنامی گیم اب بھی شامل ہے۔ نومبر13سے دستیاب ہونے والے Nokia 3310 3G میں ٹاک اور ٹیکسٹ اپیل کو اکھٹا کر دیا گیا ہے ۔اس جدید ماڈل میں 3Gڈیٹا کنکشن موجود ہے جس کی بدولت آپ مزید ممالک میں اس کلاسک سیٹ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔قدیمی انٹرفیس کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ customizationکے تجربہ میں اضافہ کیا جا سکے ۔ اب آپ آئیکون کا رنگ اور پوزیشن تبدیل کر سکتے ہیں تاکہ آپ اپنے پسندیدہ فنکشنز کو جہاں چاہیں وہاں اس کی موجودگی کو یقینی بنا سکیں۔ اس موقع پر ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئر ایسٹ، کامران خان نے کہا، ’’3Gپر کام کرنے والے نئے Nokia 3310کے بارے میں تصور کریں جس میں ٹاک اور ٹیکسٹ اپیل کو اکھٹا کر دیا گیا ۔اس کا مطلب ہے کہ اس کے استعمال کرنے والوں کو اب Nokia 3310کے ذریعے مزید رسائی حاصل ہو گی ، تیز تر کنکٹویٹی کی دستیابی کے ساتھ۔‘‘ علامتی Nokia 3310کو دوبارہ متعارف کرانے کے بعد ہمیں جو غیر معمولی پذیرائی ملی ہے وہ زبردست ہے ۔اس کے استعمال کرنے والے ہم سے ایسے فون کا تقاضا کرتے رہے ہیں جو 3Gکو بھی سپورٹ کرتا ہو۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج ہم پاکستانی مداحوں کے لیےNokia 3310 3G متعارف کرا رہے ہیں۔‘‘ جدید رنگوں کے ساتھ قدیمی ڈیزائن Nokia 3310سیریز کی بولڈ اور رنگ برنگی وراثت کو برقرار رکھتے ہوئے Nokia 3310 3G چار جاذب نظررنگوں میں دستیاب ہے جن میں Yellow ، Warm Red ، Azure اورCharcoal hues شامل ہیں۔یہ تمام سیٹ ابmatte finish اورنئے سلور کی پیڈ کے ساتھ دستیاب ہیں۔ عمدہ کارکردگی کے لیے نئے ڈیزائن والا Nokia 3310 3G زیادہ بہتر تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے بٹنوں کے درمیان زیادہ جگہ فراہم کی گئی ہے جو آپ کو زیادہ آرام دہ انداز میں ڈائل ، ٹیکسٹ اور ٹوئٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ 3Gفیوچر پروفنگ 3G ڈیٹا کنکٹیو یٹی کے باعث دنیا بھر میں اس کے شائقین کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے۔ پاکستان میں نئے Nokia 3310 3G میں ڈوئل سم کی صلاحیت موجود ہے جب کہ اس کی بیٹری کا ٹاک ٹائم 6.5گھنٹے ہے اور اسٹینڈ بائی ٹائم 27دن ہے تاکہ آپ ہمیشہ رابطے میں رہ سکیں۔  

Visit to news source webpage
More News
More News