مشہور ڈائریکٹر کی جانب سے عائزہ خان کو ہوئی بالی ووڈ سے فلم کی پیشکش

HamariWeb  |  Jan 04, 2020

مشہور  ڈائریکٹر کی جانب سے عائزہ خان کو ہوئی بالی ووڈ سے فلم کی پیشکش

عائزہ خان وہ اداکارہ ہیں جن کا شمار پاکستان کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی طرف سے فلم میں اداکاری کی پیشکش ہوئی ہے- یہ حیرت انگیز انکشاف اداکار و میزبان احسن خان نے اپنے شو کے دوران کیا-

اور اس کے بارے میں اداکار و میزبان احسن خان نے اپنے پروگرام میں بتایا۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے عائزہ کے بارے میں تفصیلاً بات کی اور کہا کہ عائزہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کریں۔

یاد رہے اس حوالے سے عائزہ خان پہلے بتا چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ سے پہلے اپنے ملک کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ اس سے قبل عائزہ خان کو بالی ووڈ کے ہدایتکار امتیاز علی کی جانب سے بھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے جسے عائزہ نے مسترد کردیا تھا۔

Visit to news source webpage
More News
More News