سال 2015: پاکستان کے چند بہترین لمحات

سال 2015 پاکستان کے لیے مختلف موضوعات کی بنا پر ایک اہم ترین اور بہترین سال ثابت ہوا- ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہم برے یا افسوسناک لمحات تو بہت دیر تک یاد رکھتے ہیں لیکن اچھے لمحات کو بہت جلد بھول جاتے ہیں- آج کے آرٹیکل کا مقصد ان اہم ترین اور بہترین لمحات کی جانب مبذول کروانا ہے جو ہماری قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں- ایسے ہی چند لمحات کی جھلکیاں آپ اس مضمون میں ملاحظہ کریں گے- اس سلسلے کی چند مزید کڑیاں بھی ہماری ویب آنے والے دنوں میں آپ کے سامنے ضرور پیش کرے گی-
 

image
رواں سال منیبہ مزاری کو اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی پہلی پاکستانی خاتون سفیر مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا- منیبہ مزاری ایک پاکستانی فنکار اور مصنف ہیں-
 
image
سال کی بہترین تصویر کا اعزاز ایک ایسے پاکستانی فوٹو گرافر کو ہوا جس نے شیر کی تصویر اس وقت کھینچی جب وہ اس پر حملہ کر رہا تھا- یہ کارنامہ لاہور کے عاطف سعید نے سرانجام دیا-
 
image
رواں سال مئی میں پاکستان آرمی کے ایس ایس جی گروپ کو دنیا کا سب سے طاقتور اور باصلاحیت آرمی یونٹ قرار دیا گیا- یقیناً پاک فوج کو ملنے والا یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے-
 
image
دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ بھی رواں سال ہی پاکستان میں قائم کیا گیا- چولستان صحرا میں تعمیر اس پلانٹ میں 4 لاکھ سولر پینلز نصب کیے گئے ہیں جبکہ یہ پینلز 200 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں-
 
image
سال 2015 میں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے پاکستانی طالبعلم شاہ میر نے دوسری پوزیشن حاصل کی- یہ اسپیس سیٹلمنٹ ڈیزائن کا مقابلہ تھا جس میں دنیا بھر سے 3007 طلبہ نے شرکت کی-
 
image
رواں سال پاک چین دوستی سرنگوں کا افتتاح کیا گیا- یہ سرنگ عطا آباد جھیل پر تعمیر کی گئی ہے- 7 کلومیٹر طویل یہ 5 سرنگیں قراقرم ہائی وے کے اس 24 کلومیٹر طویل ٹکڑے کا حصہ ہیں جو کہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا تھا-
 
image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم کھلاڑی بوم بوم آفریدی کو دنیا کے ایسے 20 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا جو سب سے زیادہ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں-
 
image
رواں سال پاکستانی نژاد کومل احمد نے ایک ایسی انوکھی موبائل اپلیکیشن تیار کی جو 6 لاکھ بے گھر افراد تک خوراک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے-
 
image
پاکستان کی سماجی کارکن سیدہ غلام فاطمہ کو نیویارک میں عالمی شہری ایوارڈ سے نوازا گیا- غلام فاطمہ پاکستان میں جبری مشقت جیسے معاملات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں-
 
image
رواں سال پاکستانی سرجن نے امریکی ڈاکٹر قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا- پاکستانی سرجن نعیم تاج نے کم عمر ترین فرد کے پتے سے پتھری نکال کر یہ ریکارڈ قائم کیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Year 2015 proved to be a roller coaster ride for Pakistan. The nation remained in news due to some significant and proud moments and high achievements. This article will serve as a flashback to all those glorious memories that made us feel proud being ‘PAKISTANI’.