اور بولا فرعون والوں میں سے ایک مرد مسلمان کہ اپنے ایمان کو چھپاتا تھا

سورہ المومن - 40 - ---------------------- آیات نمبر - ٢٨ تا ٣١
اور بولا فرعون والوں میں سے ایک مرد مسلمان کہ اپنے ایمان کو چھپاتا تھا کیا ایک مرد کو اس پر مارے ڈالتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب الله ہے اور بیشک وہ روشن نشانیاں تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے لائے اور اگر بلفرض وہ غلط کہتے ہیں تو ان کی غلط گوئی کا وبال ان پر اور اگر وہ سچے ہیں تو تمہیں پہنچ جائے گا کچھ وہ جسکا تمہیں وعدہ دیتے ہیں بیشک الله راہ نہیں دیتا اسے جو حد سے بڑھنے والا بڑا جھوٹا ہو- اے میری قوم آج بادشاہی تمہاری ہے اس زمین میں غلبہ رکھتے ہو تو الله کے عذاب سے ہمیں کون بچا لیگا اگر ہم پر آئے فرعون بولا میں تو تمہیں وہی سمجھاتا ہوں جو میری سوجھ ہے اور میں تمہیں وہی بتاتا ہوں جو بھلائی کی راہ ہے- اور وہ ایمان والا بولا اے میری قوم مجھے تم پر اگلے گروہوں کے دن کا سا خوف ہے- جیسا دستور گزرا نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد اوروں کا اور الله بندوں پر ظلم نہیں چاہتا-
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114771 views nothing special .. View More