علماء اکرام اِس پر بھی فتویٰ دیں

اگرچہ میچ فکسنگ کے سکینڈل کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم پر طعن وتشنیع کا عمل جاری ہے۔ تاہم اِس موقع پر ایک نہایت اہم پہلو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ کچھ دن قبل ہمارے اکابر علماء اکرام نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اِس بات پر فتویٰ جاری کیا تھا کہ اِس موقع پر نفلی عمرہ اور حج پر جانے سے زیادہ افضل یہ معاملہ ہے کہ یہ رقم سیلاب زدگان پر خرچ کی جائے۔ لیکن کسی عالم کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ مختلف کھیلوں کی ٹیموں کے بیرونی دوروں پر بھی کوئی فتویٰ جاری کرتے۔ پاکستان کی صرف قومی کرکٹ ٹیم 40روزہ انگلینڈ کے دورے پر ہے جس پر یقیناً کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہوں گے اور یہ دورے کوئی نفلی عمرہ کی طرح بھی نہیں ہیں کہ جو اللہ کو خوش کرنے کے لیے کئے جارہے ہوں۔ یہی معاملہ تقریباً تمام کھیلوں کی ٹیموں کے بیرونی دوروں کے حوالے سے ہے۔ اگر وقتی طورپر ہی سہی اِن بے فائدہ اور فضول دوروں پر پابندی لگا کر اِن کے اوپر اُٹھنے والے کروڑوں روپے کے فنڈ کو سیلاب زدگان پر خرچ کیا جائے تو لاکھوں بے گھر سیلاب زدگان کا بھلا ہوسکتا ہے۔ علماء اکرام کو چاہیے کہ وہ اِس معاملے پر بھی فتویٰ جاری کریں کہ ایسے فضول دورے کہ جس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشتہار بازی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں سیلاب زدگان کی مدد کے پہلو سے ہی اِن دوروں کو روکنے کے بارے میں افضلیت کا فتویٰ جاری کریں تاکہ ممکن ہے کہ لاکھوں سیلاب زدگان کا بھلا ہوجائے۔
Saleem Sethi
About the Author: Saleem Sethi Read More Articles by Saleem Sethi: 9 Articles with 8217 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.