کاروباری کرپشن

کاروبار میں دولت کمانے کی ہوس میں اندھے تاجروں کی کہانی
تمہیں بزنس کرنا نہ آیا۔ پھر گھاٹا۔ کامران کےکاروباری معاملات پر سہیل کا تبصرہ۔
مشورہ دو کیا کروں؟ کامران نے مدد طلب کی۔
“چین میں ایک کمپنی کے پاس مُسترد شدہ مُوٹرسائیکل ہیلمٹ کا اِسٹاک مُوجود ہے اور وہ پریشان ہے۔ سستے میں خرید لو“۔ سہیل نے راستہ دکھایا۔
دوماہ بعدکراچی کے ایک گودام میں سولہ کنٹینرز اتار لئے گئے۔
مال سَڑ رہا ہے اب کیا کروں؟ ایک ماہ بعد کامران نے پریشانی میں سہیل سے رابطہ کیا۔
صبر کرو۔ لائن بن رہی ہے۔ سہیل نے تسلی دی۔
ایک دن اخبارات میں سُرخی شائع ہوئی اورخریداروں کا تانتا بندھ گیا۔ مہنگے داموں سارا مال بک گیا۔
خبر تھی۔ بغیر ہیلمنٹ موٹرسائیکل چلانے پر پابندی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پُولیس۔
ZORAIZ AHMAD MAZARI
About the Author: ZORAIZ AHMAD MAZARI Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.