مجازی_خدا

عورت مرد کے برابر حقوق رکھتی ہے۔اس کو پیار سے سمجھانا چاہیے ۔عورت کو پیار سے قابو کیا جا سکتا ہے۔
آج پھر پشریٰ اپنی چھوٹی سی غلطی پر اپنے خاوند سے کڑوی کیسلی باتیں سن رہی تھی۔وہ سر جھکائے سنے جا رہی تھی کہ اس کے والدین نے کہا تھا کہ دیکھو! اتنی مشکل سے یہ رشتہ آیا ہے یہاں بھی انکار کردیا تو پھر بالوں میں چاندی کے اترنے تک کوئی نہیں آئے گا۔

بشریٰ کے والدین نے پہلے اپنی من مانی سے کئی رشتوں سے انکار کر دیا تھا.۔کہیں بشریٰ کی بہنیں راضی نہیں ہوتی تھیں کہ ان سے بڑھ کر اچھے گھرانے کا فرد کیوں اس کا جیوں ساتھی بنتا۔کہیں ماں اور کہیں باپ کو خامی نظر آجاتی تھی۔ بالآخر رشتہ طے ہو گیا تھا۔سرفرازایک یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔لیکن مزاج کے تلخ تھے اور بشریٰ کو شادی کے چند دنوں میں ہی بہت کچھ سہنا پڑ گیا تھا۔

آج بھی صبح سرفراز صاحب نمک زیادہ ہونے پر اس کے ناکردہ گناہوں کے بھی طعنے دے کر یونیورسٹی چلے گئے تھے۔اتفاقا اس دن خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار بھی تھا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ" قرآن و سنت کی رو سے عورت مرد کے برابر حقوق رکھتی ہے۔اس کو پیار سے سمجھانا چاہیے ۔عورت کو پیار سے قابو کیا جا سکتا ہے۔عورت کے لئے شوہر مجازی خدا ہے اور اسکے لئے اسے سمجھوتہ کرکے سب کچھ برداشت کرنا چاہیے۔"

سرفراز صاحب کی تقریر جاری رہی اور بعدازں تالیوں کی گونج میں وہ اپنی نشست پر جا کر بیٹھ گئے۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 486806 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More