ایک کالم دو باتیں

پاکستان میں خصوصا گزشتہ چند سالوںسے ایک بار پھر پاکستان کے قیام کے دن 14اگست کو'' یوم آزادی'' مناتے ہوئے میڈیا کی نشریات میں افواج پاکستان کے کارہائے نمایاں اور ان کی قربانیوں کو خاص طور پر پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سے ہماری نئی نسل اورقیام پاکستان کی تاریخ سے ناآشنا عا م شہری کو یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان کا قیام بھی افواج پاکستان کے کارہائے نمایاں میں شامل ہے۔واضح طور پرپاکستان کے قیام کی جدوجہد،تحریک ایک تاریخی سیاسی کارنامہ ہے۔بدقسمتی اور بد اعمالیوں سے ہمارے ملک میں اثر انگیز میڈیا کے ذریعے عوام کو نظرئیہ پاکستان اور مقاصد پاکستان سے بے خبر رکھتے ہوئے آمر حکومتوں کے مفاد پر مبنی مسخ شدہ تاریخ کا پرچار کیا جاتا رہا۔یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں،عوام کو نظرئیہ پاکستان اور مقاصد پاکستان اور اس کے تقاضوں سے آگاہ کرنے کے لئے میڈیا سمیت ہر طور پر اجاگر کیا جائے۔پاکستان میں نئی نسل کو تاریخ سے بے خبر نہیں بلکہ باخبر رکھا جانا چاہئے۔معلوم ہے کہ یہ کام ناممکن کی طرح کا مشکل ترین کام ہے کیونکہ ہمارے ملک میں طاقت کی بنیاد پر سجائے گئے''رولز آف گیم'' پاکستان کے نظرئیے اور مقاصد کے برعکس ہی نہیں متصادم بھی ہیں۔
ملک میں جشن آزادی کی تیاریاں جاری ہیں اور گھر گھر پاکستان کا پرچم لہرانا ابھی سے شروع ہو گیا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر پرچم،بیجزگھروں گاڑیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے علاوہ خصوصی لباس بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔پاکستان میں خصوصا گزشتہ چند سالوںسے ایک بار پھر پاکستان کے قیام کے دن 14اگست کو'' یوم آزادی'' مناتے ہوئے میڈیا کی نشریات میں افواج پاکستان کے کارہائے نمایاں اور ان کی قربانیوں کو خاص طور پر پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سے ہماری نئی نسل اورقیام پاکستان کی تاریخ سے ناآشنا عا م شہری کو یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان کا قیام بھی افواج پاکستان کے کارہائے نمایاں میں شامل ہے۔واضح طور پرپاکستان کے قیام کی جدوجہد،تحریک ایک تاریخی سیاسی کارنامہ ہے۔

14اگست کو یوم آزادی کے دن قیام پاکستان کی تحریک اور جدوجہد کے واقعات،عوامل ،محرکات اور کرداروں سے نئی نسل کو آگاہی دی جائے کہ مسلمانان برصغیر نے کس طرح قائد اعظم محمد علی جناح کی پر فخر قیادت میں شاطر انگریزوں اور مکار ہندوئوں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کے قیام کو ممکن کر دکھایا۔بدقسمتی اور بد اعمالیوں سے ہمارے ملک میں اثر انگیز میڈیا کے ذریعے عوام کو نظرئیہ پاکستان اور مقاصد پاکستان سے بے خبر رکھتے ہوئے آمر حکومتوں کے مفاد پر مبنی مسخ شدہ تاریخ کا پرچار کیا جاتا رہا۔یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں،عوام کو نظرئیہ پاکستان اور مقاصد پاکستان اور اس کے تقاضوں سے آگاہ کرنے کے لئے میڈیا سمیت ہر طور پر اجاگر کیا جائے۔پاکستان میں نئی نسل کو تاریخ سے بے خبر نہیں بلکہ باخبر رکھا جانا چاہئے۔معلوم ہے کہ یہ کام ناممکن کی طرح کا مشکل ترین کام ہے کیونکہ ہمارے ملک میں طاقت کی بنیاد پر سجائے گئے''رولز آف گیم'' پاکستان کے نظرئیے اور مقاصد کے برعکس ہی نہیں متصادم بھی ہیں۔

آزاد کشمیرکی نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں خصوصی8نشستوں، سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد 9رکنی کابینہ کی تشکیل کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ کابینہ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس میں آزاد کشمیر کے کئی اضلاع کے علاوہ مہاجرین جموں و دیگر اورکشمیر مقیم پاکستان کی نمائندگی شامل نہیں ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے سنیئر نائب صدر فارق فاروق چودھری حسب توقع سینئر وزیر بنائے گئے ہیں۔ کابینہ کے ارکان کی نامزدگی سے یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے لئے کس میرٹ کو اپنایا گیا ہے۔ خواتین کی خصوصی نشستوں کے انتخاب میںمسلم لیگ (ن) کی طرف سے جماعتی امیدواران کی نامزدگی پر کئی سوالات سامنے آ ئے ہیں۔خواتین کی ایک نشست وزیر اعظم نواز شریف کے کہنے پر دی گئی اور خواتین کی ہی ایک دوسری نشست پر نامزد' ' اجنبی'' خاتون کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اسے '' خفیہ'' والوں کے کہنے پر ممبر اسمبلی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے ابھی کئی عہدوں پر نامزدگی کے فیصلے اور اقدامات کئے جانے ابھی باقی ہیں۔غالب توقع اور امید یہی ہے کہ عہدوں پرنامزدگی کے انتخاب میں حقیقی اہلیت اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے قیام کے حوالے سے مہینوں کے نامساعد حالات میں ثابت قدم رہنے والوں کے کردارکو ملحوظ خاص رکھا جائے گا۔سب کو مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی قیادت سے یہی توقع ہے کہ وہ غیر مقبول فیصلوں کو محدود تر رکھتے ہوئے مقبول عام فیصلوں سے اپنے لئے عوامی حمایت کا احساس کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے لئے ناگزیر ہے کہ غیر مقبول فیصلوں کی صورتحال کو حاوی نہ ہونے دیا جائے۔
Athar Massood Wani
About the Author: Athar Massood Wani Read More Articles by Athar Massood Wani: 770 Articles with 622853 views ATHAR MASSOOD WANI ,
S/o KH. ABDUL SAMAD WANI

Journalist, Editor, Columnist,writer,Researcher , Programmer, human/public rights & environmental
.. View More