“ایک اور خون کی ہولی کھیلی گئی میرے وطن میں“

ہر طرف ایک خوف کا ّعالم ہے ۔۔ کئی پیارے اپنوں کے سامنے دم توڑ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی تو ہنس رہے تھے بچے ۔۔۔کتنے خوش تھے یہ ننے فرشتے انہیں کیا پتا تھا کہ یہ خوشی یہ قہقہے موت کے سناٹوں میں بدل جائینگے ۔۔۔۔۔۔ کتنے بےدرد ہوتے ہیں وہ لوگ جن سے کسی کی خوشی دیکھی نہیں جاتی ۔۔۔۔ اور اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لئے انسانی جانوں سے کھیل جاتے ہیں ۔۔۔
لاہور کا مشہور گلشن اقبال پارک آج آہو فغاں میں ڈوبا ہوا ہے ۔۔۔۔ ہر طرف ایک خوف کا ّعالم ہے ۔۔ کئی پیارے اپنوں کے سامنے دم توڑ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی تو ہنس رہے تھے بچے ۔۔۔کتنے خوش تھے یہ ننے فرشتے انہیں کیا پتا تھا کہ یہ خوشی یہ قہقہے موت کے سناٹوں میں بدل جائینگے ۔۔۔۔۔۔ کتنے بےدرد ہوتے ہیں وہ لوگ جن سے کسی کی خوشی دیکھی نہیں جاتی ۔۔۔۔ اور اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لئے انسانی جانوں سے کھیل جاتے ہیں ۔۔۔

٦٧ ایکڑ پر پھیلا یہ خوبصورت اور دلکش پارک ۔۔۔لاہور کا سب سے مشہور پارک ہے جس میں مصنوئی جھیل اور بچوں بڑوں کے لئے سیرگاہیں بنائی گئی ہیں ۔۔۔ کچھ عرصہ پہلے اس میں بچوں کے لئے امیوزمنٹ رائیڈز کا اضافہ کیا گیا تھا ۔۔۔۔۔

٢٧ مارچ ٢٠١٦ کو ڈھلتی شام کے وقت پارک کے بند ہونے کے قریب بیرونی گیٹ کے باہر ایک شقی الاقلب حملہ آور نے خودکش حملے میں کئی گھروں کے چراغ گل کردئے ۔۔۔ اس خودکش بم دھماکے میں زیادہ تر معصوم بچے اور خواتین نشانہ بنے ۔۔۔۔۔۔۔۔ تقریباً ٧٠ سے اوپر افراد جن میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہےاس حملے میں جاں بحق ہوچکے ہیں اور تینسو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔۔۔۔ اور خدا نخواسطہ یہ تعداد اس سے آگے بڑھ بھی سکتی ہے ۔۔۔۔۔

اس سانحے سے کچھ دن پہلے بلوچستان میں ایک ہندو را ایجنٹ یادو بھوشن پکڑا گیا تھا ۔۔۔۔ جو ناصرف بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو فنڈز فراہم کر رہاتھا بلکہ بہت سی تقریب کاریوں میں بھی براہ راست ملوث تھا ۔۔۔ اور دیگر پاکستانی علاقوں میں بھی تقریبی کاروائیوں کے لئے فنڈنگ کرتا رہا۔۔۔۔ خود جنوبی لاہور میں ایک عرصے سے یہ خبر سننے میں آرہی ہے کہ وہاں کے علاقے میں ایسے کیمپس ہیں جو پاکستان مخالفت تنظیمی کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔۔۔جہاں خودکش بمبار تیار کئے جارہے ہیں ۔۔۔افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت اس سے انکار کرتی رہی ہے جس کی بدولت آج یہ سانحہ رونما ہوا ۔۔۔۔ اسے روکا بھی جاسکتا تھا اگر بروقت کاروائی کی جاتی ہمیں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ حکومت اس سے پہلو تہی کیوں کرتی رہی ۔۔۔۔ اب فوج اور دیگر حساس ایجنسیز کو اس مسلے کو بھی حل کرنا ہوگا اور جنوبی پنجاب میں ان عناصر کے خلاف سختی سے پیش آنا ہوگا ۔۔۔۔

آج پاکستان میں ہمارے دشمن نے پھر سے خون کی ہولی کھیلی ہے ۔۔۔۔ ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کئے دفعہ اپنی تقریروں میں کھلم کھلا پاکستان کو دھمکی آمیز کلمات سے نواز چکے ہیں ۔۔۔۔ اور اب یہ سب تانا بانا بھی ہمارے پڑوسی ہی کی طرف عشارہ کر رہا ہے ۔۔۔۔ اب اگر ہمارے حکمران اپنے ذاتی مفاد کی خاطر اب بھی چپ سادھے بیٹھے رہینگے تو آج نہیں تو کل انہیں عوام کو حساب دینا پڑیگا ۔۔۔۔
farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 215549 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More