دلچسپ اور حیران کن چیزیں

محترم قارئین!اس سے قبل تو بہت سنجید ہ سنجیدہ موضوعات پر آپ سے ہم کلام رہا ۔کچھ دنوں سے خیال آیا کیا ہی اچھا ہو کہ میں اپنے قارئین کے لیے دلچسپ معلومات کیوں نہ پیش کروں ۔میری وعظ و نصیحت باتیں پڑھ پڑھ کے تھک گئے ہوں گے تو لیجیے ۔ آپ کی لیے بہت ہی حیران کن معلومات ۔۔
بارش برستی ہے تو کتنی اچھی لگتی ۔موسم کتنا پیار اہوجاتاہے۔آپ کو پتاہے دنیا میں ایک مقام ایسابھی ہے جہاں کبھی بارش نہیں ہوئی ۔۔آپ بھی کہہ رہے ہوں گے یہ کیا بات ہوئی ۔۔توجناب ہماری معلومات کے مطابق ۔۔۔چلی ملک کا ایک ریگستان ہے۔جس کا نام اٹاکاماہے ۔وہ کبھی بارش نہیں ہوئی ۔
ہے نا دلچسپ معلومات!!!
قارئین اور بھی کچھ بتاؤں ؟چلیں ٹھیک ہے ۔تو پڑھیے ۔
آپ نے بانس کا کھیت دیکھاہے ؟نہیں !
بانس تو دیکھے ہوں گے ۔؟کتنے لمبے لمبے ہوتے ہیں ۔۔آپ کو پتاہے ایک بانس ۲۴ گھنٹے میں کتنابڑاہوتاہے یعنی دن رات میں اس کا قد کتنا بڑھتاہے ۔تین فٹ قد اس کا بڑھتاہے ۔۔یعنی اتنی تیزی کے ساتھ اس کی بڑھوتری ہوتی ہے۔
جی محترم قارئین ہے نا حیرت کی بات ۔بس یا اور کچھ بھی دلچسپ بتاؤں ۔؟
چلیں اب بات دلچسپی شروع کرہی دی ہے تو مزید معلومات بھی آپ کو عرض کرتاچلوں ۔
آپ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بنوانے جاتے ہیں ۔تو آپ کو کہاجاتاہے ۔اپنی انگلیوں کے پرنٹ دو۔۔انگھوٹالگادو۔کبھی غور کیا ایسا کیوں کہاجاتاہے ۔
اگرمعلوم ہے تو بہت اچھی بات اور اگر نہیں توڈاکٹر ظہوراحمد دانش کس مرض کی دوا ہیں میں بتادیتاہوں ۔ہاہامیں تو لکھ ہی اسی لیے رہاہوں کہ آپ کو مفید معلومات فراہم کریں تو ۔
سن لیجیے !ہماری انگلیوں کے پوروں پر جو لائنیں بنی ہوتی ہیں ۔یہ دنیا کے ہر انسان کی مختلف ہوتی ہیں ۔کسی بھی انسان کی یہ لائنیں ایک جیسی نہیں ہوتی ۔اور اسی سے اس انسان کی دنیا میں کہیں بھی ہو آسانی سے شناخت ہوجاتی ہے ۔۔
لیکن انٹرنیٹ معلومات کے مطابق دنیا میں انسان کے علاوہ ایک ایسا جانور بھی ہے جس کے انسان کی طرح فنگرپرنٹس ہوتے ہیں۔بتاؤ ں ۔۔۔۔جناب اس جانور کانام ہے ۔کولاس۔۔۔۔۔۔۔
DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 380 Articles with 552496 views i am scholar.serve the humainbeing... View More