وہ لڑکا جو اس نے مانگا اس لڑکی سا نہیں

سورہ آل عمران - ٣ - ----------- آیات # ٣٣ تا ٤١
بیشک الله نے چن لیا آدم اور نوح اور ابراھیم کی آل اور عمران کی آل کو سارے جہاں سے - یہ ایک نسل ہے ایک دوسرے سے اور الله سنتا جانتا ہے - جب عمران کی بی بی نے عرض کی اے رب میرے میں تیرے لیے منت مانتی ہوں جو میرے پیٹ میں ہے کہ خالص تیری ہی خدمت میں رہے تو تو مجھ سے قبول کر لے بیشک تو ہی ہے سنتا جانتا - پھر جب اسے جنا بولی اے رب میرے یہ تو میں نے لڑکی جنی اور الله کو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ جنی اور وہ لڑکا جو اس نے مانگا اس لڑکی سا نہیں اور میں نے اسکا نام مریم رکھا اور میں اسے اور اسکی اولاد کو تیری پناہ میں دیتی ہوں راندے ہوئے شیطان سے - تو اسے اسکے رب نے اچھی طرح قبول کیا اور اسے اچھا پروان چڑھایا اور اسے زکریا کی نگہبانی میں دیا جب زکریا اسکے پاس اسکی نماز پڑھنے کی جگہ جاتے اس کے پاس نیا رزق پاتے کہا اے مریم یہ تیرے پاس کہاں سے آیا بولیں وہ الله کے پاس سے ہے بیشک الله جسے چاہے بے گنتی دے - یہاں پکارا زکریا اپنے رب کو بولا اے رب میرے مجھے اپنے پاس سے دے ستھری اولاد بیشک تو ہی ہے دعا سننے والا - تو فرشتوں نے اسے آواز دی اور وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑا نماز پڑھ رہا تھا بیشک الله آپ کو مژدہ دیتا ہے یحییٰ کا جو الله کی طرف کے ایک کلمہ کی تصدیق کریگا اور سردار اور ہمیشہ کے لیے عورتوں سے بچنے والا اور نبی ہمارے خاصوں میں سے - بولا اے میرے رب میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو پہنچ گیا بڑھاپا اور میری عورت بانجھ فرمایا الله یونہی کرتا ہے جو چاہے - عرض کی اے میرے رب میرے لیے کوئی نشانی کر دے فرمایا تیری نشانی یہ ہے کہ تین دن تو لوگوں سے بات نہ کرے مگر اشارہ سے اور اپنے رب کی بہت یاد کرو اور کچھ دن رہے اور کچھ تڑکے اسکی پاکی بول

‘یہی وہ وقت تھا جب بنی اسرائیل کی طرف سے ایک نام نہاد جھوٹے قبلہ کی تبلیغ عروج پر پہنچ چکی تھی جس کا خطرہ حضرت زکریا علیہ سلام نے محسوس کیا تھا اور الله تعالیٰ سے مذکورہ دعا کی تھی تو الله تعالیٰ نے حضرت زکریا علیہ سلام کی دعا کو بھی قبول کیا اور اپنی حکمت سے بھی نام نہاد اسرائیلی قبلہ ( قبلہ اول ) کے خلاف اپنی خفیہ تدبیر اختیار کرتے ہوئے حضرت عیسیٰ علیہ سلام کی پیدائش ایک منفرد اور انوکھے انداز سے ظہور پزیر فرمائی جسکی وجہ سے بنی اسرائیل مختلف گروہوں میں بٹ گئے اور انکے آپس میں تا قیامت دشمنی اور عداوت جڑ پکڑ گئی“
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114768 views nothing special .. View More