جماعت اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا عبدالغفور ندیم پر بزدلانہ حملہ

گزشتہ روز علی الصبح ناظم آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولاناہ عبدالغفور ندیم اپنے دیگر دو بیٹوں اور ٢ گارڈز کے ساتھی زخمی ہوگئے اور ان کے ایک صاحبزادے معاویہ ندیم شہید ہوگئے۔

افسوس کی بات ہے کہ دہشت گردوں کی حرکات و سکنات اور اس کی تفصیلات جاننے اور خبردار کرنے والے حکومتی ادارے اس وقت ناکام ہوجاتے ہیں جب دہشت گرد اپنے ناپاک ارادوں میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ وگرنہ کیا وجہ ہے کہ شہر میں گزشتہ کئی عرصے سے ڈبل سواری پر پابندی ہونے کی وجہ سے عام شہری جب کبھی مجبوری کی حالت میں ڈبل سواری پر کہیں جاتے ہیں تو ہماری مستعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فی الفور حرکت میں آجاتے ہیں اور جب دہشت گرد اور مسلحہ درندے منصوبہ بندی کے ساتھ کسی قسم کی قتل و غارت گری کی کوشش کرتے ہیں تو توبہ کیجیے کہ ان مسلحہ دہشت گردوں کو کوئی پولیس والا یا دہشت گردوں کی حرکات و سکنات اور ان کے منٹ منٹ کی موومنٹ سے واقف کوئی حکومت ایجنسی یا ادارہ ان کی راہ میں حائل ہونے کی کوشش کرے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ مولانا عبدالغفور پیشی کے لیے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ سٹی کورٹ جارہے تھے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اور ان کے مقدمے کی کاروائی آگے بڑھے۔

افسوس اس بات کا ہے کہ عدلیہ مقدموں کی کاروائی کے لیے تو طلب کرلیتی ہے مگر شہریوں کو اس بات کی کون ضمانت دے گا کہ وہ اپنے مقدمات کے سلسلے میں آنے جانے کے دوران اپنے مخالفین کے فیصلوں کے مطابق موت کے حقدار نا ہوجائینگے۔

اس وحشت انگیز واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کے ذمے دار ہیں کہ شہر میں ہونے والی دن دہاڑے کاروائیوں کے جوابدہ بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں۔ کوئی ہے جو ان سے پوچھ سکے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا فرض کیا ہے۔ کیسے موٹر سائیکل سوار ڈبل سواری میں آئے اور آرام سے اتنی بڑی کاروائی کرنے کے بعد فرار ہوگئے اور کیا وہ شہر سے نکل گئے ہونگے نہیں جناب شہر قائد میں دہشت گردوں کے سرپرست اور چھپانے والے بہت ہیں اور اس بات سے بھی قانون نافذ کرنے والے بخوبی آگاہ ہیں مگر کیا کریں اوپر سے حکم نہیں ہوتا ہوگا وگرنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کیا کچھ نہیں جانتے۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 497754 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.